نکمے لوگ ذمہ داریاں دوسروں پر ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں‘مشاہد اللہ خان
کیا پیپلز پارٹی کے چیف منسٹر اور فریال تالپور نامی گرامی دہشت گرد عزیر بلوچ سے ملنے نہیں جاتے تھی مولانا بخش چانڈیو کی گفتگو پر رد عمل ، لاڑکانہ سے لے کر کراچی تک جو حالات ہیں وہ آج کے تھوڑے ہی ہیں، ہماری حکومت سے پہلے سندھ کا کیا حال تھا
پیر 2 جنوری 2017 19:54
(جاری ہے)
مشاہد اللہ نے کہا کہ اجلاس سے باہر نکل کر یہ کہہ دینے سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی کہ وفاق ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو کچھ کہہ رہا ہے اور جس طریقے سے ہورہا ہے، لاڑکانہ سے لے کر کراچی تک جو حالات ہیں وہ آج کے تھوڑے ہی ہیں، ہماری حکومت سے پہلے سندھ کا کیا حال تھا مشاہد اللہ نے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے سپریم کورٹ کا بینچ یہ کہتا تھا کہ ان کی حکومت دہشت گردی میں ملوث ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ان کی پارٹی کے چیف منسٹر اور فریال تالپور نامی گرامی دہشت گرد عزیر بلوچ سے ملنے نہیں جاتے تھے‘ ’جب آپ خود دہشت گردوں سے ملیں گے، سپریم کورٹ یہ کہے گی کہ آپ کے عسکری ونگ ہیں، آپ بھتہ خوری میں ملوث ہیں ،ْاغواء برائے تاوان میں ملوث ہیں ،ْتو یہ سب تو پہلے کی باتیں ہیں ،ْہم نے تو اب یہ چیزیں ختم کردی ہیں۔مشاہد اللہ نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ سندھ حکومت ہماری شکرگذار ہو لیکن ان کا مسئلہ ڈاکٹر عاصم ، ایان علی اور انور مجید ہے اس لیے وہ وہاں کام نہیں کر پارہے ۔لیگی رہنما نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی آدمی کرپشن کررہا ہو وہ اسے پیپلز پارٹی میں شامل کرلیتے ہیں ،ْڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی میں نہیں تھے لیکن جب وہ کرپشن میں پکڑے گئے تو انہیں کراچی کا صدر بنادیا گیا۔انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت کو ان معاملات میں مصروف ہے تو اصل کام کہاں سے کریں گے۔مشاہد اللہ نے کہا کہ کتنی ہی کالعدم تنظیمیں کام کررہی ہیں، کیا اورنگزیب فاروقی نے کراچی میں ضمنی الیکشن نہیں لڑا، اس وقت آپ سو رہے تھے۔غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کے حوالے سے مشاہد اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے یہ کہا تھا کہ انہوں نے 6 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کیے، لیاری امن کمیٹی کے وہ چیف تھے، ہمارا منہ نہ کھلوائیں اور اپنا کام کریں۔انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کو بہت سپورٹ کررہا ہے ،ْ آج اگر سندھ میں کوئی ترقیاتی کام ہورہا ہے تو وہ وفاق کررہا ہے، کراچی میں گرین لائن ہم بنارہے ہیں آپ نے صرف کوڑا کرکٹ ہی پھینکا ہے۔کراچی سے حیدرآباد موٹروے بھی وفاق بنارہا ہے سندھ حکومت کیوں نہیں بنارہی مشاہد اللہ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ لاڑکانہ کے 91 ارب روپے کھاگئے ہیں اور آپ وفاق پر الزام لگاکر سمجھ رہے ہیں کہ بڑی توپ چلالی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کراچی اور سندھ کو اپنا سمجھتا ہے اسی لیے صوبائی حکومت کی سپورٹ کرتا ہے لیکن آپ انہیں اپنا نہیں سمجھتے اس لیے کرپشن کرتے ہیں اور لوگوں کا حق مارتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.