نیوایئر پولو کپ (کل) سے شروع ہوگا

پیر 2 جنوری 2017 20:44

نیوایئر پولو کپ (کل) سے شروع ہوگا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام نیوایئر پولو کپ 2017ء (کل) منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق پولو کا سیزن بھرپور عروج پر ہے۔ اس سال مین سیزن سے قبل ہی لوگوں کی پولو میں بہت زیادہ دلچسپی ہے جو خوش آئند ہے۔2 سے 4 گول کے اس نیوایئر پولو کپ میں نو ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پول اے میں ماسٹر پینٹس، باڑیز،نور پور اور امپریل شوگر کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن، احسن اینڈ کو، برکی سٹیٹ، لوٹو کارپٹ اینڈ فراری سروسز اور کیفے لیچ کی ٹیمیں شامل ہیں۔نیوایئر پولو کپ کا پہلا میچ آج 3 جنوری بروز منگل دوپہر دو بجے ماسٹر پینٹس اور باڑیز کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ دوپہر تین بجے نور پور اور امپریل شوگر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بدھ بروز 4 جنوری کو بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن اور احسن اینڈ کو کے درمیان دوپہر ڈیڑھ بجے جبکہ دوپہر اڑھائی بجے برکی سٹیٹ، لوٹو کارپٹ/فراری سروسز اور کیفے لیچ کے درمیان دو دو چکرز کے میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ پورا ہفتہ جاری رہے گا مین فائنل اتوار 8 جنوری کو ایبک پولو گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :