آرمی چیف سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات ، خطے کی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

کمانڈر نیشنل گارڈ نے آرمی چیف کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی ،آئی ایس پی آر

پیر 2 جنوری 2017 20:56

آرمی چیف سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات ، خطے کی صورتحال اور ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہنے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر میں بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی ۔کمانڈر نیشنل گارڈ نے آرمی چیف کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں خطے کی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :