پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،کے ایس ای 100 انڈیکس 433.31 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 48240.28 پوائنٹس پر بند
پیر 2 جنوری 2017 21:08
(جاری ہے)
مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 303.27 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 252.77 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 448.71 پوائنٹس کے اضافے سے 20959.69 پوائنٹس پر جاپہنچا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 67.29 پوائنٹس کی کمی سے 18867.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 149.66 پوائنٹس کی تیزی سے 22826.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 423 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 258 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 145 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 183.50 روپے کے اضافے سے 4905.25 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان کے حصص کی سودے بھی 137.50 روپے کی تیزی سے 9137.50 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور بھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 264.37 روپے کی مندی سے 8499.99 روپے اور بھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 30 روپے کی کمی سے 760 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 38 لاکھ 6 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9.37 روپے سے شروع ہو کر 9.52 روپے پر بند ہوئی جبکہ دوست اسٹیل لمیٹڈ کے 3 کروڑ 15 لاکھ 23 ہزار 500 حصص کے سودے 12.34 روپے سے شروع ہو کر 13.12 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 37 کروڑ 66 لاکھ 87 ہزار 770 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 18 ارب 75 کروڑ 96 لاکھ 43 ہزار 303 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 96 کھرب 28 ارب 51 کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار 21 روپے سے بڑھ کر 97 کھرب 17 ارب 42 کروڑ 40 لاکھ 14 ہزار 624 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5کروڑ 17 لاکھ 61 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.