قلات، قبائلی جرگہ نے قبائل کے درمیان جاری زمین کا تنازعہ حل کر دیا ,

پیر 2 جنوری 2017 21:47

ْقلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) گزگی اورلہڑی قبائل کے درمیان جاری تنازعہ کا تصفیہ کر دیا گیا قبائلی جرگہ نے جتک اور جنگیزئی لہڑی قبائل کے درمیان جاری زمین کا تنازعہ بھی حل کر دیا گزشتہ روزقلات کی سب تحصیل گزگ میں سردار زادہ میر چنگیز خان لہڑی رئیس عبداللہ گزگی مولانا محمد امین حلیمی ٹکری غلام مرتضیٰ شاہوانی غلام سرور لہڑی اور دیگر نے فریقین کی کوشیش رنگ لائی دونوں فریقین کے درمیان جاری تنازعہ باہمی خوش اسلوبی سے ختم کر کے دونوں فریقین کو آپس میں شیر و شکر کر دیا جبکہ اسی قبائلی جرگہ نے جتک اور جنگیزئی لہڑی کے درمیان جاری زمین کی تنازعہ کا بھی تصفیہ کر دیا جنگیزئی لہڑی اور جتک قبائل کے درمیان زمین کا تنازعہ کافی عرصہ سے چلا آرہا تھا گزشتہ رو ز سردار زادہ میر چنگیز خان لہڑی رئیس عبداللہ گزگی مولانا محمد امین حلیمی ٹکری غلام مرتضیٰ شاہوانی ا ور دیگر کی کوششوں سے دونوں قبائل کے درمیان جاری تنازعہ کا تصفیہ کر دیا گیا اور دونوں فریقین کے لوگوں کو آپس میں بغلگیر کرکے انہیں شیرو شکر کر دیا گیا اس موقع پر قبائلی رہنماء سردار زادہ میر چنگیز خان لہڑی نے قبائلی معتبرین سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ قبائلی تنازعات قوموں کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں ہمیں آپس کے معمولی اختلافات کو ہوا نہیں دینا چاہئے بلکہ کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیئے ان تنازعات کو فوری طور پر ختم کردینا چاہئے انہوں نے کہاکہ بحیثت مسلمان ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں ہمیں ایسے اقدامات سے گریز کر ناچاہئے جو دوسرے بھائی کے لیئے تکلیف کا باعث ہوںانہوں نے کہا کہ صدیوں سے جاری ہماری رسم و رواج اور قبائلی روایات ہمارے مسائل اور مشکلات کو حل کر نے میں اہم کردار اداکرتے آرہے ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے قبائلی روایات اور رسم و رواج کو قائم و دائم رکھیں اسی میں ہماری بھلائی اور کامیابی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :