آتشزدگی کے سانحات کا پیشگی تدارک ضروری ہے،چیف سیکرٹری سندھ

پیر 2 جنوری 2017 21:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن نے آتشزدگی کے پے در پے واقعات کا سخت نوٹس لیا ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں ایسے عوامل کی پیشگی تدارک کے لئے مستعد رہیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے محکمہ ماہی پروری کے دفتر کے باہر کوڑے کرکٹ میں مبینہ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ اور موٹر گاڑیوں کے جلنے پر افسوس کا اظہار کیا اور اطلاع ملتے ہی فوری طور پر تدارک کی ہدایات جاری کیں۔

رضوان میمن نے واضح کیا کہ ان اسباب کا جائز ہ لیا جائے جن کی وجہ سے آتشزنی سمیت دیگر حادثات رونما ہوتے ہیں اور پھر پیشگی تدارکی اقدامات عمل میں لاکر اس نوعیت کے ناگہانی واقعات کا تدارک کیا جائے تاکہ کسی قسم کی غفلت اور اس کے منفی نتائج کا احتمال نہ ہوسکے۔ انہوں نے کوڑے کرکٹ کو معقول طور پر ٹھکانے لگانے اور گاڑیوں کی پارکنگ موثر اور جائز طرز پر یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :