قومی وطن پارٹی کی تنظیمی کمیٹی کا ضلع صوابی کا دورہ

پیر 2 جنوری 2017 22:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) قومی وطن پارٹی کی تنظیمی کمیٹی نے ضلع صوابی کا دورہ کیاجن میں طارق احمد خان،اسدآفریدی،جمیل ایڈوکیٹ اور کفایت علی ایڈوکیٹ شامل تھے۔اس موقع پر کیو ڈبلیو پی ضلع صوابی کا ایک تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت قومی وطن پارٹی ضلع صوابی کے چیئرمین مسعود جبار کر رہے تھے۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے انڈسٹریز عبدالکریم خان تورڈیر نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںکیو ڈبلیو پی ضلع صوابی کے تنظیمی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا گیا اور مقررین نے پارٹی کی مزید فعالیت کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جلد ضلع صوابی میں بڑے بڑے شمولیتی تقاریب منعقد کئے جائیں گے جس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شرکائے اجلاس نے کہا کہ گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ،ضلع کو سوئی گیس کی فراہمی ،پیہور ہائی کینال اور بعد اور اس کی مزید توسیع اور دیگر ترقیاتی منصوبے پارٹی قائدین کے کارنامے ہیں۔

متعلقہ عنوان :