کراچی آپریشن نے کام کر دکھایا، تین سال قبل دنیا کا چھٹا خطرناک شہر اب 31 ویں نمبر پر آگیا

muhammad ali محمد علی پیر 2 جنوری 2017 19:21

کراچی آپریشن نے کام کر دکھایا، تین سال قبل دنیا کا چھٹا خطرناک شہر اب ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) کراچی آپریشن نے کام کر دکھایا اور تین سال قبل دنیا کا چھٹا خطرناک شہر اب 31 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی جریدے کی جانب سے کراچی کے امن و امان کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے عسکری اداروں کی جانب سے شہر میں کیے گئے آپریشن نے کام کر دکھایا ہے۔ کراچی 3 برس قبل دنیا کا چھٹا خطرناک ترین شہر تھا۔ تاہم اب کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے اور شہر دنیا کے 30 خطرناک ترین شہروں کی فہرست سے نکل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :