پشاور،معروف سیاسی وسماجی رہنماء عصمت اللہ خٹک نے ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

پیر 2 جنوری 2017 22:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) سیاسی وسماجی رہنماء عصمت اللہ خٹک نے اپنے ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔عصمت اللہ خٹک نے وطن کور اسلام آباد میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائوسے ملاقات کے دوران اپنے ساتھیوںاور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی وطن پارٹی اسلام آباد کے آرگنائزر ملک محمد سعید بھی موجود تھے۔دریں اثنا قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار صحافی برادری کے حقوق و بہبود کیلئے موثر طریقے سے اپنا کردار ادا کریں گے اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنی توانانیاں بروئے کار لائیں گے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے توقعات پر پورا اتریں گے اور اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :