مستقبل کے چیلنجز کا مقابل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا پر وگرام یوتھ ڈوپلمنٹ نان فارملز کلیدی حیثیت کا حامل ہے جسکے تحت دولاکھ نوجوانوں کو تر بیت کے ساتھ ساتھ سکالر شپ بھی دی جارہی ہے

صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان کا تقریب سے خطاب

پیر 2 جنوری 2017 22:13

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا پر وگرام یوتھ ڈوپلمنٹ نان فارملز کلیدی حیثیت کا حامل ہے جسکے تحت دولاکھ نوجوانوں کو تر بیت کے ساتھ ساتھ سکالر شپ بھی دی جارہی ہے۔وہ پیر کو پنجاب سکول آف مائنز کٹاس میں چار سو طلباء کو تین ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے دیئے جانے والی منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پارلیمانی سیکرٹری مہوش سلطانہ ،سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز پنجاب ڈاکٹر ارشد محمود،چیف انسپکٹر آف مائنز پنجاب چوہدری محمد صدیق ،ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ سیلز دلشادبلوچ سمیت محکمہ معدنیات، کے اعلیٰ افسران ، عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر،سینئر صحافی سید طلحہ فاروق ،مائنز اونرز اور معززین علاقہ نے شرکت کی صوبائی وزیر معدنیات نے کہا کہ جب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے 2013میں حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی تو اُس وقت وطن عزیز دہشت گردی، توانائی کے بحران سمیت مسائل میں گھرا ہوا تھا میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں افواج پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردی کے جن پر قابو پالیا ہے اسی طرح توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ملک بھر میں20ارب روپے کے پروجیکٹ شروع کئے گئے جو 2017؁ء کے آخر تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے انھوں نے بتایا کہ پورپی یونین اور پورپی کنٹری سے وفد سرمایہ کاری کے پاکستان میں مختلف وفود آرہے ہیں جو کہ دہشت گردی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے پر ممکن ہوا انھوں نے کہا کہ چنیوٹ میں آئرن اور کا جو خزانہ دریافت ہوا ہے اُس پر بین الاقوامی معیار کے مطابق کام جاری ہے جس سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی انھوںنے کہا کہ چوآسیدن شاہ کے مائنز سیکٹر میں حکومت پنجاب مائننگ کی آگاہی اور بہتری لانے کے لئے مختلف پرو گرام تشکیل دے رہی ہے اسی لئے مائنز اونرز کو تربیت یافتہ کارکن مہیا کرنے کے لئے آٹھ مختلف کورسسز پر مبنی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے پرائیویٹ سیکٹر کو چاہئے کہ وہ ان تربیت یافتہ نوجوانوں سے فائد ہ اُٹھائیں انھوں نے بتایا کہ 2013میں مائننگ سیکٹر پنجاب سے حکومت پنجاب کو سالانہ پونے دو ارب روپے ملتے تھے جو کہ اب بڑھ کر سات ارب تک پہنچ گئے ہیں اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری مہوش سلطانہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیثزن ہے کہ تعلیمی شعبہ فار مل ایجوکیشن ،نان فارمل ایجوکیشن میں انقلاب پرپا کیا جائے اور اسی لئے انھوں نے نوجوانوں کے لئے مختلف اداروں سے مختلف ٹیکنیکل کورس کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس کے لئے ہمارے علاقے میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے (SKILL)ڈویلپمنٹ پروگرا م کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے آج چار سو طلباء کو سکالر شپ دینے کے ساتھ ہنر مند بنایا جارہا ہے اور مزید طلباء کو ان ہی شعبہ جات میں داخلے دیئے جا رہے ہیں ان کورسسز سے مائنزسیکٹر کو ہنر مند افرادسٹاف مہیا ہوگابعدازاں پارلیمانی سیکرٹری مہوش سلطانہ کی دعوت پر صوبائی وزیر اُنکی رہائش گا ہ سلطان ہائوس بھی گئے۔