وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کا دورہ چین مکمل طور پر نا کام دورہ تھا، پرویز خٹک کے دورہ چین سے مایوسی پھیل گئی ہے، پی ٹی آئی صوبے کی عوام کی مایوسی دور کرنے کیلئے اب دکھاوئے کے دورے کر کے انتخابات کی طرح عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 2 جنوری 2017 22:46

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کا دورہ چین مکمل طور پر نا کام دورہ تھا پرویز خٹک کا دورہ چین کا مثال وہی رہا کہ پرانا امام اور پرانے تراویح قوم میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چین سے مایوسی پھیل گئی ہے پی ٹی آئی صوبے کے عوام کی مایوسی دور کرنے کیلئے اب دکھاوئے کے دورے کر کے انتخابات کی طرح عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ممتاز قانون دان اور نوشہرہ ڈسڑکٹ بار کے سابق صدر واجد علی ایڈووکیٹ ، مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر جوہر علی ، ڈسٹرکٹ جج محمد یونس خان کے ماموں گل باچہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے بیرونی مالیاتی ادارے ، بین الااقوامی غیر سرکاری تنظیمیں اور سرمایہ کار خیبر پختونخوا کا رخ نہیں کررہے ہیں یہاں تک کہ صوبہ مالی ، انتظامی ،اور سیاسی بحران کا شکار ہوگیا ہے اور صوبے کے کسی سیکٹر میں بیرونی اداروں نے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ہے بیرونی مالیاتی اداروں کا صوبے میں عدم دلچسپی عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت صوبائی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے جو کہ اس صوبے کے عوام اور عمران خان سمیت پوری پختون قوم کے لئے باعث افسوس ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک چین جاکر اقتصادی راہداری ہی بھول گئے اور سی پیک کے حوالے سے اپنا موقف ہی بدل ڈالا کیونکہ عمران خان پنجاب کو خوش کرنا چاہتا ہے اور پرویز خٹک عمران خان کو عمران خان کو کیبر پختونخوا کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ان پر وزارت اعظمیٰ کا بھوت سوار ہو چکا ہے اور وہ اس کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے ۔