گلوکار ارسلان شیرازکا گانے’’ دلربا‘‘کو ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کرنے کا اعلان

یہ پہلا ہپ ہاپ رومانوی سانگ ہے ‘ امید ہے میرے چاہنے والے ان کے اس گانے کو پسند کریں گے‘پر یس کانفر نس

پیر 2 جنوری 2017 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) ابھرتے ہوئے گلوکار ارسلان شیراز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گانے دلربا کو ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کریں گے جبکہ انہیں امید ہے کہ ان کے چاہنے والے اس گانے کو پسند کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب میں ارسلان شیراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان کے گانے دلرباکامیوزک پاکستانی موسیقار غوث شبیر عادل خان نے ترتیب دیا ہے جبکہ ریپ بنگلہ دیشی ریپ سٹار عارف ٹسپی نے کیا ہے ارسلان شیراز نے کہا کہ ان کے اس گانے کو دبئی کی مشہور پروڈکشن کمپنی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس گانے کی ویڈیو شوٹنگ بھی دبئی میں کی گئی ہے۔

گلوکار ارسلان شیراز نے کہا کہ یہ ان کا پہلا ہپ ہاپ رومانوی سانگ ہے اورا نہیں امید ہے کہ ان کے چاہنے والے ان کے اس گانے کو پسند کریں گے۔

متعلقہ عنوان :