پنجاب کبڈی اکیڈمی کی رجسٹریشن میں6جنوری تک توسیع

منگل 3 جنوری 2017 11:06

فیصل آباد ۔2 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب کبڈی اکیڈمی کی رجسٹریشن میں6جنوری تک توسیع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

چوہدری جاوید کمال صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے بنائی گئی اکیڈمی میںکھلاڑی کی عمر کی حد 20سال رکھی گئی جس کی سکروٹنی شفاف انداز سے کی جائے گی امیدواروں کی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ میںتوسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑی اس سے استفادہ حاصل کریں اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کی ماہرین کی زیرنگرنی ٹریننگ کروائی جائے گی اوربہترین ماحول فراہم کیاجائے گا اکیڈمی کے کوآرڈی نیٹر طیب گیلانی ہوں گے خواہش مند کھلاڑی اپنی رجسٹریشن ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے آفس ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹاؤن میں کرواسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :