روس میں امریکی سفیر، واشنگٹن ماسکو تعلقات کو معمول پر لائیں گے ، ٹرمپ

منگل 3 جنوری 2017 11:07

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) مریکہ کے نو منتخب صدر نے روس میں اس ملک کے آئندہ سفیر کو واشنگٹن ماسکو تعلقات کو معمول پر لانے کا کلیدی عنصر قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس میں اس ملک کے سفیر کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ، واشنگٹن کے لئے خطرہ نہیں ہے بلکہ ، بین الاقوامی تعلقات کے لئے اصلی خطرہ دہشت گردی ہے اور امریکہ اور روس کو اس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس کے صدر پیوٹن سے 1990 کے عشرے میں ہونے والی ملاقات کو چھپانے کی کوشش نہیں کریں گے۔۔