شمالی وزیرستان کے 12 سو خاندان 9 دن میں گھروں کو لوٹ جائیں گے،فاٹا حکام

منگل 3 جنوری 2017 11:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) شمالی وزیرستان کے 12 سو خاندان آئندہ 9 دنوں میں گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ فاٹا حکام کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل میر علی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی گھروں کو واپسی کا سلسلہ گزشتہ روز سے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور آئندہ 9 دنوں میں مذید 12 سو خاندان گھروں کو لوٹ جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اب تک شمالی وزیرستان ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں سی64 ہزار خاندان اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ حکام کے مطابق گھروں کو واپس لوٹنے والے ہر خاندان کو چھ ماہ کا راشن اور 35 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :