جنوبی کوریا، اسکینڈل میں ملوث خاتون کی بیٹی ڈنمارک میں گرفتار
ڈنمارک کی پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بیس سالہ ملزمہ کی فوری طور پر حوالگی کا مطالبہ کریں گے،جنوبی کوریا
منگل 3 جنوری 2017 11:39
(جاری ہے)
چوئی سٴْون سِل جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر پارک گن ہے کی دوست بھی ہیں۔ اسی وجہ سے پارک کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
اس کے بعد نو دسمبر کو اس خاتون صدر کے خلاف حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد بھی کامیاب ہو گئی تھی اور صدر کے تمام تر اختیارات کو معطل کر دیا گیا تھا۔ 64 سالہ پارک جنوبی کوریا کی وہ پہلی جمہوری صدر تھیں، جنہیں اپنی مدت اقتدار ختم ہونے سے پہلے یہ آفس چھوڑنا پڑا۔جنوبی کوریا کی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وہ ڈنمارک کی پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بیس سالہ ملزمہ کی فوری طور پر حوالگی کا مطالبہ کریں گے۔ دوسری جانب ڈنمارک پولیس نے کہا کہ وہ ایسی کسی درخواست کا ابھی انتظار کر رہے ہیں کیوں کہ دونوں ملکوں کے مابین ملزمان کے تبادلے کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ ڈنمارک کی پولیس کے مطابق فی الحال بیس سالہ چونگ یو را کے خلاف کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔چونگ یو را نے شہ سواری کی تربیت جرمنی سے حاصل کی ہے لیکن اسے گرفتار ڈنمارک کے شمالی شہر آلبورگ میں کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ وہاں غیرقانونی طور پر قیام پذیر تھی۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق وہ چونگ یو را کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کے سلسلے میں سرگرم ہے اور جرمن حکام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ملزمہ کے ٹھکانے اور اثاثوں سے متعلق معلومات فراہم کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.