لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں کا شارجہ سے آنے والے مسافر پر تشدد

منگل 3 جنوری 2017 11:51

ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) شارجہ سے آنے والے مسافروں زبیر حسین اور نصر اللہ کو کسٹم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور انسپکٹر نے ساتھیوں کے ہمراہ بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مسافر زبیر حسین اور نصر اللہ نجی ائیر لائن کی پرواز 451 پر شارجہ سے نئی ایل سی ڈی لاہور لائے جسے کلئیر کرانے پر لڑائی ہو گئی۔ مسافر نے الزام لگایا کہ ذاتی استعمال کے لیئے ایل سی ڈی لایا ہوں، کسٹم عملے نے رشوت مانگی۔ کسٹمز افسر عباس حسین شاہ اور محمد حبیب کا مؤقف ہے کہ مسافر سے رشوت نہیں بلکہ جائز ڈیوٹی ٹیکس مانگا تھا۔ لڑائی ہنگامہ آرائی کے بعد اے ایس ایف، پولیس اور افسران موقع پر پہنچ گئے لیکن کسی نے بھی بیچ بچاؤ نہ کروایا۔

متعلقہ عنوان :