گلوکار ارسلان شیراز اپنا نیا گانا’’دل ربا‘‘ ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کرینگے

منگل 3 جنوری 2017 13:11

گلوکار ارسلان شیراز اپنا نیا گانا’’دل ربا‘‘ ویلنٹائن ڈے پر ریلیز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) گلوکار ارسلان شیراز اپنا نیا گانا’’دل ربا‘‘ ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کرینگے ۔گانے کے کمپوزیشن غوث شبیر اور عادل خان نے ترتیب دیا ہے۔گانے کو دبئی کے مشہور پروڈکشن نے ڈائریکٹ کیا جس میں ڈائریکٹر شارک خان اور ڈی او پی عثمان طارق شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ارسلان شیراز نے ناصر بیراج اور ماڈل عائشہ کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرا پہلا گانا خواجہ سراء کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے تھا جس میں خواجہ سرائو کے ساتھ معاشرہ میں پیش آنے والے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

خواجہ سراء ہمارے معاشرے کا وہ پیسا ہوا طبقہ ہے جن کو ہر کوئی کوئی بری نظر سے دیکھتا ہے ۔یہ لوگ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ہمدردی کی قابل ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا میرا نیا آنے والا گانا ویلنٹائن ڈے پر ریلیز ہو گا مجھے امید ہے شائقین اس گانے کو بہت پسند کرینگے۔

متعلقہ عنوان :