امریکا کے جیولری اسٹور سے 60لاکھ ڈالر مالیت کے قیمتی نوادرات چوری

منگل 3 جنوری 2017 13:51

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) امریکا کے جیولری اسٹور سے 60لاکھ ڈالر مالیت کے قیمتی نوادرات چوری کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ نیو ایئر نائٹ کو پیش آیا، چور رات گیارہ بجے تالے توڑ کر جیولری اسٹور میں داخل ہوئے اور دو تجوریوں سے قیمتی زر و جواہرات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں کو تلاش کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :