لاہور: ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں کا شارجہ سے آنے والے مسافر پر تشدد

منگل 3 جنوری 2017 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) شارجہ سے آنے والے دو مسافروں کو کسٹم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور انسپکٹر نے ساتھیوں کے ہمراہ بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، میڈیا رپو رٹ کے مطا بق مسافر زبیر حسین اور نصر اللہ نجی ائیر لائن کی پرواز 451 پر شارجہ سے نئی ایل سی ڈی لاہور لائے۔

(جاری ہے)

جسے کلئیر کرانے پر لڑائی ہو گئی۔ مسافر نے الزام لگایا کہ ذاتی استعمال کے لیئے ایل سی ڈی لایا ہوں، کسٹم عملے نے رشوت مانگی۔ کسٹمز افسر عباس حسین شاہ اور محمد حبیب کا مؤقف ہے کہ مسافر سے رشوت نہیں بلکہ جائز ڈیوٹی ٹیکس مانگا تھا۔ لڑائی ہنگامہ آرائی کے بعد اے ایس ایف، پولیس اور افسران موقع پر پہنچ گئے لیکن کسی نے بھی بیچ بچاؤ نہ کروایا۔

متعلقہ عنوان :