لاہور میں واقعہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے محکمہ جات لیسکو کے نادہندگان ہونے کا انکشاف

منگل 3 جنوری 2017 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقعہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے محکمہ جات کا لیسکو کے نادہندگان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف لیسکو حکام کی جانب سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے نادہندہ سرکاری محکمہ جات کو وارننگ دی گئی ہے کہ اگر انہوںنے بجلی کے بلوں کی مد میں واجب الادا رقم جمع نہ کروائی تو ان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے محکمہ جات سے بجلی کے بلوں کی مد میں مجموعی طور پر 3ارب20کروڑ روپے وصول کرنے ہیں جس کے مطابق پنجاب پولیس کے ذمی10کروڑ روپے ڈسٹرکٹ حکومت کے ذمی10کروڑ روپے این ایچ کے ذمی2کروڑ62لاکھ روپے، پنجاب سیکرٹری سروسز کے ذمے ایک کروڑ روپے سے زائد محکمہ آبپاشی کے ذمے اڑھائی کروڑ روپے، بورڈ آف ریونیو کے ذمی2کروڑ روپے، میوہسپتال کے ذمے ڈیڑھ کروڑ روپے پنجاب جیل خانہ جات کے ذمی7کروڑ،89لاکھ روپے، واسا کے ذمی80کروڑ روپے، گورنر ہائوس کے ذمے 2کروڑ22لاکھ روپے، پنجاب ہائی وے کے ذمہ 3کروڑ روپے، مختلف ٹائونوں کے ذمے کروڑوں روپے کے واجبات سمیت دیگر اور بہت سے محکمہ جات بھی لیسکو کے نادہندہ ہی

متعلقہ عنوان :