جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

منگل 3 جنوری 2017 17:55

جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں خاتون جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جدہ سے اسلام آبا د کیلئے شیڈول پرواز کی ایک خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی ، واقعہ کے بعد مسافروں کو جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے اور خاتون کی میت کو اسلام آباد منتقل کرنے کے انتظامات کر نے کا فیصلہ کیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام اور تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے۔

متعلقہ عنوان :