افغانستان ، امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 19جنگجو ہلاک

منگل 3 جنوری 2017 18:57

افغانستان ، امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 19جنگجو ہلاک
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) افغانستان کے مشر قی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 19جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیاکے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بغیر پائلٹ طیاروں کے فضائی حملوں میں داعش کے 19جنگجو مارے گے ۔ ضلع رودات اور کوٹ میں کیے گئیحملوںمیں داعشی عسکریت پسند کے ٹھکانوںکو نشانہ بنایا گیا جہاں وہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔واضح رہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے جنگجو بڑی تعداد میں سرگرم ہیں جہاں امریکی اور افغان فورسز فضائی حملوں میں انھیں مسلسل نشانہ بنارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :