پنجاب میں کرکٹ ،ہاکی ، فٹ بال ، کبڈی ، والی بال ودیگرگراؤنڈز کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیرکیا جارہا ہے ‘حنیف عباسی

سپورٹس کا فروغ اولین ترجیح ہے، رواں سال پنجاب کے سپورٹس منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کرینگے‘صوبائی وزیر کھیل سپورٹس ہر شہری کا حق ہے اور اسے بلا امتیاز فراہم کیا جائے گا، سیکرٹری سپورٹس، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب

منگل 3 جنوری 2017 20:20

پنجاب میں کرکٹ ،ہاکی ، فٹ بال ، کبڈی ، والی بال ودیگرگراؤنڈز کو ترجیحی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، پنجاب میں نئے کرکٹ گراؤنڈز بنائے جا رہے ہیں جہاں پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی سربراہی میں اکیڈیمز قائم کی جائیں گی ،جہاں امیراور غریب دونوں کرکٹ سیکھیں گے۔ صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ سپورٹس کا فروغ اولین ترجیح ہے ترقیاتی منصوبے جلد تکمیل کو پہنچائے جائیں گے ۔

صوبائی وزیر پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئراقبال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے بھرپور محنت کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سپورٹس بورڈ پنجاب میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے اجلاس میں کیا ہے ، شرکاء کو ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ،اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئراقبال ،ممبر پی اینڈڈی رائے جاوید ، ڈائریکٹرایڈمن جاوید رشید چوہان اورڈائریکٹر سپورٹس انیس شیخ بھی موجود تھے، چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے مزیدکہا ہے کہ پنجاب کے تمام سپورٹس گراؤنڈز جن میں کرکٹ ہاکی ، فٹ بال ، کبڈی ، والی بال ودیگرشامل میں ان کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیرکیا جارہا ہے ،کرکٹ گراؤنڈز پر فلڈلائٹس بھی لگائی جائیں گی سابق ٹیسٹ کرکٹرزکی سربراہی میں کرکٹ اکیڈیمز بھی بنائی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ 2017ء میں پنجاب کے سپورٹس منصوبوںکو تکمیل تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش ہوگی ۔سپورٹس کا فروغ اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا کہ والی بال ، کبڈی دیہی علاقوں میں بہت زیادہ کھیلے جاتے ہین ان کیلئے بھی گراؤنڈز بنائے جائیں گے۔ سپورٹس کا فروغ ہمارا مقصد ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئراقبال نے کہا کہ سپورٹس ہر شہری کا حق ہے اور اسے بلا امتیاز فراہم کیا جائے گا۔ اس کیلئے دوررس منصوبوں پرکام جاری ہے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے سپورٹس کا فروغ ہمارا فرض ہے اس پر عمل کیا جارہا ہے۔