لیسکو نے وفاقی و صوبائی سرکاری نا دہندہ محکموں کو 3ارب20کروڑکے واجبات کی ادائیگی کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے

منگل 3 جنوری 2017 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وفاقی و صوبائی سرکاری نا دہندہ محکموں کو 3ارب20کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے۔دستاویزات کے مطابق پنجاب پولیس نے لیسکو کو 10 کروڑکے واجبات کی ادائیگی کرنی ہے ، پنجاب جیل 7 کروڑ 84 لاکھ، محکمہ آبپاشی 2 کروڑ 95 لاکھ روپے، ضلعی حکومت لاہور 10 کروڑ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی 2 کروڑ 22 لاکھ روپے، میو ہسپتال 1 کروڑ 42 لاکھ ،پنجاب یونیورسٹی کے ذمے 1 کروڑ 96 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

اسی طرح واسا کے ذمی80 کروڑ، پی ایچ اے 3 کروڑ، ٹیپا 4 کروڑ، ایل ڈی اے 1 کروڑ 96 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ لاہور 5 کروڑ، ٹی ایم اے راوی ٹائون 70 کروڑ روپے، ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹائون 9 کروڑ، ٹی ایم اے شالامار 5 کروڑ روپے، اقبال ٹائون 4 کروڑ، نشتر ٹائون 4 کروڑ، گلبرگ ٹائون2 کروڑ 70 لاکھ روپے، واہگہ ٹائون1 کروڑ 28 لاکھ روپے، سمن آباد ٹائون 10 کروڑ، عزیز بھٹی ٹائون 54 لاکھ، سول ایوی ایشن اتھارٹی 6 کروڑ 91 لاکھ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز 14 لاکھ ، گورنر ہائوس کے ذمی72 لاکھ واجب الادا ہیں۔

(جاری ہے)

این ایچ اے 2 کروڑ 62 لاکھ، پنجاب ہائی وے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے، پنجاب سیکرٹری سروسز 1 کروڑ 80 لاکھ، پی ڈبلیو ڈی 2 کروڑ 42 لاکھ روپے اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ذمہ48 لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔لیسکو نے نادہندہ اداروں کو ادائیگی کے لئے انتباعی نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم ادائیگیوں پر کنکشن منقطع کر کے ریکوری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :