نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے اعلامیہ جاری کر دیا

منگل 3 جنوری 2017 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) کراچی والوں کو چھوڑ کر ملک بھر کی عوام کیلئے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے اعلامیہ جاری کر دیا، کے الیکٹرک کی بجلی ایک ماہ کیلئے پچیس پیسے مہنگی کی گئی منگل کو نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

(جاری ہے)

نومبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 69 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے نومبر کے بلوں میں 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔ فیصلے سے 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، دوسری جانب اتھارٹی نے کراچی والوں کیلئے بجلی پچیس پیسے مہنگی کر دی ہے۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں 72 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :