نیپرا کا بجلی ایک ماہ کیلئے 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ ،کے الیکٹرک کی بجلی 60 پیسے مہنگی

منگل 3 جنوری 2017 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ کے الیکٹرک کی بجلی ایک ماہ کیلئے 60 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ منگل کو نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

(جاری ہے)

نومبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 69 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے نومبر کے بلوں میں 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔ فیصلے سے 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، دوسری جانب اتھارٹی نے جبکہ کے الیکٹرک کیلئے بجلی 60 پیسے مہنگی کر دی ہے۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں 72 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔(و خ )

متعلقہ عنوان :