لاہور شہرمیں متعدد سرکاری محکمے اور ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

واسا 80 کروڑ، پنجاب یونیورسٹی 1 کروڑ96 لاکھ، سول ایوی ایشن 6 کروڑ روپے اور گورنر ہا ئوس سمیت متعدد اداروں کی طرف 3 ارب 20 کروڑ کے ناہندہ

منگل 3 جنوری 2017 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) لاہور شہرمیں متعدد سرکاری محکمے اور ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے، واسا 80 کروڑ، پنجاب یونیورسٹی 1 کروڑ96 لاکھ، سول ایوی ایشن 6 کروڑ روپے اور گورنر ہائوس سمیت متعدد اداروں کی طرف 3 ارب 20 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف سرکاری محکمے اور ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ ہیں، وفاقی اور صوبائی محکموں کے ذمے مجموعی طور پر 3 ارب 20 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، دستاویزات کے مطابق پنجاب پولیس 10 کروڑ، پنجاب جیل 7 کروڑ 84 لاکھ، محکمہ آبپاشی 2 کروڑ 95 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور 10 کروڑ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی 2 کروڑ 22 لاکھ روپے، میو ہسپتال 1 کروڑ 42 لاکھ جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے ذمے 1 کروڑ 96 لاکھ روپے واجب الادا ہیںاسی طرح واسا 80 کروڑ، پی ایچ اے 3 کروڑ، ٹیپا 4 کروڑ، ایل ڈی اے 1 کروڑ 96 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ لاہور 5 کروڑ، ٹی ایم اے راوی ٹان 70 کروڑ روپے، ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹان 9 کروڑ، ٹی ایم اے شالامار کے ذمے 5 کروڑ روپے، اقبال ٹان 4 کروڑ، نشتر ٹان 4 کروڑ، گلبرگ 2 کروڑ 70 لاکھ روپے، واہگہ 1 کروڑ 28 لاکھ روپے، سمن آباد ٹان 10 کروڑ، عزیز بھٹی ٹان 54 لاکھ، سول ایوی ایشن اتھارٹی 6 کروڑ 91 لاکھ، ایس این جی پی ایل 14 لاکھ، لیسکو 1 کروڑچھپن لاکھ جبکہ گورنر ہاس کے ذمے 72 لاکھ واجب الادا ہیںدوسری جانب دستاویزات کے مطابق این ایچ اے 2 کروڑ 62 لاکھ، پنجاب ہائی وے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے، پنجاب سیکرٹری سروسز 1 کروڑ 80 لاکھ، پی ڈبلیو ڈی 2 کروڑ 42 لاکھ روپے اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ذمے 48 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، کمپنی نے نادہندہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، لیسکو حکام کے مطابق عدم ادائیگیوں پر کنکشن منقطع کر کے ریکوری کی جائیگی۔