Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو الانگو کی سربراہی میں وفدکی ملاقات

ملاقات میں واٹر سیکٹر خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں تعاون پر تبادلہ خیال صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک بڑا پروگرام مرتب کیا گیا ہے ،شہباز شریف

منگل 3 جنوری 2017 21:29

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے منگل کو یہاں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو الانگو(Mr.

(جاری ہے)

Patchamuthu Illangovan) کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی جس میں واٹر سیکٹر خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیر اعلی شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بنک پنجاب حکومت کا ایک مضبوط پارٹنر ہے اور سماجی شعبوںکی ترقی کے حوالے سے عالمی بنک کا کردار لائق تحسین ہے - انہوںنے کہا کہ صاف پانی پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے عالمی بنک کی تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریں گے - انہوںنے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک بڑا پروگرام مرتب کیا گیا ہے -ہمارا مقصد صوبے کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہے اور اس ضمن میں عالمی بنک کی مشاورت سے پروگرام کو آگے بڑھائیں گے -وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب سے اس پروگرام کا آغاز کرنا چاہتی ہے - اس ضمن میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیکر جلد حتمی پلان پیش کیا جائی- انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غیر فعال واٹر سکیموں کو بحال کرنے کے حوالے سے بھی عالمی بنک تعاون فراہم کر سکتا ہے - عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو الانگو نے کہا کہ پنجاب حکومت کو واٹر سیکٹر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں - صوبائی وزراء ملک ندیم کامران ، سید ہارون سلطان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہائوسنگ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات