وزیر اطلاعات نے سڑک کے حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے عبدالرحمان کے والد کو مالی امداد کا چیک دیدیا

منگل 3 جنوری 2017 21:29

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاںمجتبی شجاع الرحمان نے روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے 5سالہ بچے عبدالرحمن کے والد افضال اقبال کو انکی رہائشگاہ پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا- یہ بچہ 10ماہ قبل ٹرالر سے ٹکرا کر فوت ہو گیاتھا-صوبائی وزیر میاں مجتبی شجاع الرحمان نے بچے کے والد کو چیک پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب انکے غم میں برابر کی شریک ہی-اس موقع پر ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر اور علاقہ کے بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ داتا نگر بادامی باغ میں سپیڈ بریکر بنائے جائیں تاکہ مستقبل میں لوگ ٹریفک حادثات سے محفوظ رہیں۔متوفی عبدالرحمن کے والد افضال اقبال نے مالی امداد پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت نے جس طرح انکی دلجوئی کی ہے اس پر صوبائی وزیر میاں مجتبی شجاع الرحمان اور وزیر اعلی کے ذاتی طور پر شکر گذار ہیں۔