طارق بشیر چیمہ مسلم لیگ (ق)کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر پارٹی کی صوبائی اور ذیلی ونگز کی مبارکباد

منگل 3 جنوری 2017 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی طرف سے مسلم لیگ کے نظریاتی اور فعال کارکن چوہدری طارق بشیر چیمہ ایم این اے کو پارٹی کے سیکرٹری جنرل پاکستان بنائے جانے پر پارٹی کی تمام صوبائی ،ضلعی اور ذیلی ونگز سمیت کارکناناور مسلم لیگ ہائوس کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،تمام نے ایک دوسرے کو مبارکباددی ،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر میاں عبدالستار ،یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن ،جنرل سیکرٹری فراز اعوان ملک، جوائینٹ سیکرٹری میاں فاروق سیکرٹری اطلاعات اجمل ضیاء چیمہ لاہور کے صدر شیخ عمر، لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ،لاہور تنظیم کے صدر میاں منیر احمد، سینئر نائب صدر رانا ریاض ،نائب صدر فیاض احمد بھٹی، نصیر آرائیں، جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف،انعام الحق گجرات، شرافت علی سمیت تمام کارکنان نے اپنی قیادت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے یونین کونسظ کی سطح پرپارٹی کی کامیابی قرار دیا ہے پارٹی کی تمام قیادت نے چوہدری بشیر احمد چیمہ کو پارٹی کے انتظامات سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے شانہ بشانہ چل کر پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کا از سر نو عزم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :