رائے ونڈ ،عوام دھرنوں کی سیاست مسترد کرچکے ہیں ،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، چودھری شہزاد نذیر

ملک کوترقی یافتہ اور خوشحال بنانا فریضہ ہے،لیگی رہنما

منگل 3 جنوری 2017 22:28

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) مسلم لیگی رہنماء چیئرمین یوسی سلطانکے چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ عوام دھرنوں کی سیاست مسترد کرچکے ہیں ،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،ملک کوترقی یافتہ اور خوشحال بنانا فریضہ ہے ،حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،وہ ان خیالات کا اظہار میٹ دی پریس میں کررہے تھے ،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام بحال ہونے پر نمائندوں کو ملنے والے کرورڑوں روپے کے فنڈز سے یوسی سلطانکے جیسے پسماندہ علاقوں میں بھی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ،ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر کی قیادت میں علاقہ کو ماڈل بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،قیادت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنا مشن ہے ،وائس چیئرمین چودھری سعد منظور گجر بھی ہمراہ تھے ،انہوں نے کہا کہ قائدین کی ان تھک کوششوں سے سی پیک منصوبہ نے پاکستان کی تقدیر بدل دی ہے ،عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنا مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے ،دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے ،عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں سے ملک کی ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں ،مگر وہ اپنی سازشوں میں ناکام رہیں گے ،آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن ہی بنائے گی اور نیا سال عوام کی خدمت اور توانائی بحران کا خاتمہ کا سال ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :