Live Updates

رائے ونڈ،حکمران خاندان کو پانامہ کیس میںگھر پہنچاکر دم لیں گے ،اگلا ٹھکانہ جیل ہوگا ,عدالت کو پیش کرنے کیلئے مزید ثبوت مل گئے ہیں,تحریک انصاف لاہور

منگل 3 جنوری 2017 22:28

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کے سینئر رہنماء چودھری خالد گجر اورجنرل سیکرٹری یوتھ ونگ چودھری شبیر گجر نے کہا کہ حکمران خاندان کو پانامہ کیس میںگھر پہنچاکر دم لیں گے ،اگلا ٹھکانہ جیل ہوگا ،عدالت کو پیش کرنے کیلئے مزید ثبوت مل گئے ہیں ،وہ ان خیالات کا اظہار سفاری پارک رائے ونڈ روڈ دفتر میں کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے عوام کی حفاظت کے دعوے جھوٹے ہیں ،قصور کی بوڑھی خاتون علاج کیلئے ہسپتالوں کے درمیان فٹ بال بنی رہی اور آخر کار جناح ہسپتال کے فرش پر دم توڑ گئی ،حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ،حکمرانوں نے عوام کو بھوک اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ،آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن والوں کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ،ملک میں ظلم اور بدعنوانی پر قائم حکومت ختم ہونے والی ہے ،تحریک انصاف ملک میں احتساب کے مطالبہ کی جدوجہد میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات