بی این پی کوئٹہ کی ڈاکٹر عبدالمالک کاسی اور شہید دائود خان کاسی ایڈووکیٹ کے بھائی کے اغواء کی کوشش کی مذمت

منگل 3 جنوری 2017 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر اختر حسین لانگو، مرکزی کمیٹی کے رکن امبر زہری نے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں ڈاکٹر عبدالمالک کاسی اور شہید دائود خان کاسی ایڈووکیٹ کے بھائی کے اغواء کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ میں امن وامان کے بلند و بانگ دعوے کرتے نہیں تکتے آئے روز اغواء برائے تاوان جیسے واقعات کا رونما ہونا قابل افسوس عمل ہے اور دن دیہاڑے ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کے بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی جس سے یہ اندازا ہوتا ہے کہ حکمرانوں اور انتظامیہ عوام کی حفاظت میں ناکام دکھائی دیتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی ایسے واقعات کی مذمت کی اور تشویش ظاہر کی ہے کہ حکمران عوام کے تحفظ میں کیوں ناکام ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم ڈاکٹر عبدالمالک کاسی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس طرح کی واقعات کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔