ْکراچی ،سکیورٹی اداروں نے لیاری گینگ وار کے ملزم سمیت 4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

منگل 3 جنوری 2017 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزم سمیت 4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سنگولین وچھانی محلے میں سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار ملزم شہاب بلوچ عرف شابو کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم شہاب بلوچ کا عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم انٹیلی جنس افسر پرویز سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے ساتھی میما ،اکبر ڈکیت اور یارو فرارہوگئے۔پرانی سبزی منڈی میں پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا ۔ اس دوران پولیس سے مقابلے میں منشیات فروش درویش گروپ کا کارندہ علی بھائی عرف ملا آلاتی مارا گیا ۔ ملزم سیکورٹی اہلکار سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث تھا۔گلبہار کے علاقے سے پولیس نے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔ نیشنل ہائی وے خیرپور اکنامک زون کے قریب بھی مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان پولیس اہلکاروں پر حملے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :