نیپرا نے بجلی سستی ،ْکے الیکٹرک نے مہنگی کردی

بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری نومبر 2016 کے مہینے کیلئے دی گئی ،ْاضافی رقم صارفین سے جنوری 2017 کے بجلی کے بل میں وصول کی جائیگی

منگل 3 جنوری 2017 22:56

نیپرا نے بجلی سستی ،ْکے الیکٹرک نے مہنگی کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 25 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری نومبر 2016 کے مہینے کے لیے دی گئی ہے اور اضافی رقم صارفین سے جنوری 2017 کے بجلی کے بل میں وصول کی جائے گی۔

نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 60 پیسہ فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی۔کے الیکٹرک کے نمائندوں نے نیپرا کو بتایا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ضروری ہے کیوں کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کے الیکٹرک کے اپنے پلانٹس اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کی لاگت بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا نے نیپرانے ایک ماہ کیلئے بجلی کے نرخوں میں تین روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کردی جس کا اطلاق کے الیکٹرک اور 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، اس کمی سے صارفین کو تقریباً 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔نیپرا کے مطابق نومبر میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 3 روپے 69 پیسے رہی جبکہ صارفین سے بجلی بلوں میں 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :