بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو نقصان پہنچانے کیلئے دہشت گردی کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے‘حافظ محمد سعید
بلوچستان میں لسانیت و صوبائیت پرستی پروان چڑھانے کی بھارتی سازشیں ناکام ہو چکیں،سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ساتھ ملا کر ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے‘امیر جماعة الدعوة
منگل 3 جنوری 2017 23:13
(جاری ہے)
وہ مرکز القادسیہ چوبرجی میں المحمدیہ سٹوڈنٹس کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان محمد راشد، عبدالحنان خالد، جنید الرحمن ، انجینئر سہیل بشیر، حنظلہ عماد، وقار احمد، صفی اللہ ، مظہر علی و دیگر بھی موجود تھے۔
جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعیدنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکی محبت ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے‘ مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ بھارت کی طرف سے برہان وانی کی شہادت کے بعد بڑی تعداد میں کشمیری شہید کر دیے گئے۔ ہزاروں زخمی ہوئے۔ سینکڑوں افراد کی بینائی چھین لی گئی۔کشمیری تاجروں کو اربوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا لیکن اس کے باوجود ان کے جذبہ حریت میں کوئی کمی نہیں آئی۔انہوںنے کہاکہ بھارت خطہ میں امن چاہتا ہے تو آٹھ لاکھ فوج کو مقبوضہ کشمیر سے باہر نکالے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضہ کو69برس گزر گئے لیکن وہ تمامتر فوجی وسائل جھونکنے کے باوجود مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور نہ ہی آئندہ وہ اپنے اس مذموم مقصد میں ان شا ء اللہ کامیاب ہو سکے گا۔ مظلوم کشمیریوں کا طویل عرصہ سے لازوال قربانیاں پیش کرنا قابل تحسین ہے۔بھارت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ وہ ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بناکر نہیں رکھ سکتا۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے کیلئے سلامتی کونسل میں قراردادپیش کرنے سے پاکستانی حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ میں سمجھتاہوں کہ حکومت پاکستان کو کسی مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے۔ بلوچستان اور دیگر علاقوںمیں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر پیش کرنے چاہئیں اور انڈیا کو ایک دہشت گرد ملک کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے استحکام اور بقاکے لیے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے۔ کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے‘ پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ انڈیا نے ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم میں کمی نہیں آ سکی۔انہوںنے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.