پاکستان میں بسنے والی ہر قوم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘محکمہ ریلوے کی جانب سے کرسمس کے موقع پر قومی یکجہتی ٹرین کا مقصد اقلیت برادری کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے ‘محکمہ ریلوے بلوچستان میں بسنے والی اقلیت برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں

ڈی ایس ریلوے کوئٹہ ڈویژن محمد حنیف گل کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 3 جنوری 2017 23:31

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) ڈی ایس ریلوے کوئٹہ ڈویژن محمد حنیف گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی ہر قوم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے محکمہ ریلوے کی جانب سے کرسمس کے موقع پر قومی یکجہتی ٹرین کا مقصد اقلیت برادری کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے محکمہ ریلوے بلوچستان میں بسنے والی اقلیت برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی ریلوے اسٹیشن پر کرسمس ٹرین کی آمد پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ ریلوے کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل نے کہا کہ کہا کہ کرسمس ٹرین کو سفر 22دسمبر کوراولپنڈی سے شروع ہوا جس نے دس دن کے سفر کے بعد سبی پہنچی پاکستان ریلوے وفاق کی علامت ہیں جو ملک کے تمام شہروں صوبوں کو اور شہریوں کو جڑتا ہے جدید دنیا میںگورنس ہے جو ایک دوسرے کو آپس میں ملاتا ہے پاکستان میں مختلف قومیت اور مختلف مذہب کے لوگ آباد ہیں اس لئے پاکستا ن ریلوے اور منسٹری ہومن رائٹس کی مشترکہ کاوش ہیں محکمہ ریلوے کی جانب سے آزادی ٹرین کے بعد کرسمس ٹرین کا مقصد یہ ہی تھا کہ پاکستان کے سارے شہری برابر ہیں جو ایک دوسرے کی خوشیوں میں برابر کے شامل ہیں مجھے فخر ہیں کہ میں پاکستان کے بہترین محکمہ میں شامل ہوں انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر پاکستان ریلوے کی کاوشوں سے اقلیت برادری کو جو خوشی ہوئی اس کا اظہار کرنا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ اقلیت برادری ہمارے لئے باعث فخر ہیں جنہوں نے پاکستان کی ترقی خوشحالی کے ساتھ ساتھ ریل کی ترقی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کیا قبل ازین کرسمس کے موقع پر قومی یکجہتی ٹرین سبی پہنچ گئی ڈی ایس ریلوے سمیت اعلی آفیسران کا شایان شان استقبال اور پھولوں کی پتیان نچھاور کی گئی اس موقع پر کرسمس کا سنگم بھی سنایا گیا جبکہ پاکستان کے قومی نغمے بھی خوب صورت میں گائے گئے واضھ رہے کہ کرسمس ٹرین کی آمد پر سبی پویس و ایف سی کی جانب سے سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے تھے لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسی طرح پاکستان ریلوے قومی تہوار کی اہمیت کا ۱جاگر کرتا رہے گا ۔