کچھ نوسربازوں کو ڈی ایچ اے کوئٹہ کی جعلی ویب سائٹ بنا کر عوام کو لوٹنے کا نوٹس لے لیا گیا ، ڈی ایچ اے جب کوئٹہ پروجیکٹ لانچ کرے گا تو آئی ایس پی آر اس کی تشہیر کرے گا ،ترجمان پاک فوج

منگل 3 جنوری 2017 23:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کچھ نوسربازوں کو ڈی ایچ اے کوئٹہ کی جعلی ویب سائٹ بنا کر عوام کو لوٹنے کا نوٹس لے لیا گیا ، ڈی ایچ اے جب کوئٹہ پروجیکٹ لانچ کرے گا تو آئی ایس پی آر اس کی تشہیر کرے گا ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ کی جعلی ویب سائٹ بنا کر عوام کو لوٹنے کا نوٹس لے لیا گیا اور نوسربازوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

کچھ جعلساز جعلی ویب سائٹ بنا کر لوگوں سے رقم بٹورنے میں مصروف ہیں ۔ نوسرباز ڈی ایچ اے کی جعلی بکنگ اور رجسٹریشن کر رہے ہیں ۔ ڈی ایچ اے جب کوئٹہ پروجیکٹ لانچ کرے گا تو آئی ایس پی آر اس کی تشہیر کرے گا ۔ …(م د )