نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے اعلامیہ جاری کر دیا

منگل 3 جنوری 2017 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) کراچی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کیلئے نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے اعلامیہ جاری کر دیاجبکہ کے الیکٹرک کی بجلی ایک ماہ کیلئے پچیس پیسے مہنگی کی گئی منگل کو نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

(جاری ہے)

نومبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 69 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے نومبر کے بلوں میں 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔ فیصلے سے 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، دوسری جانب اتھارٹی نے کراچی والوں کیلئے بجلی پچیس پیسے مہنگی کر دی ہے۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں 72 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :