جنید جمشید کے بچے اپنے والد کے مشن پر چل پڑے

muhammad ali محمد علی بدھ 4 جنوری 2017 02:05

جنید جمشید کے بچے اپنے والد کے مشن پر چل پڑے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2017ء) جنید جمشید کے مشن کو جاری رکھنے کے لئے ان کے بچوں نے بیڑا اٹھانے کا عزم کرلیا، تفصیلات کے مطابق آج بنوریہ میڈیا اور جے ڈی سی ٹیم کے یمراہ جنید جمشید کے تینوں بیٹوں تیمور جنید، بابر جنید اور سیف اللہ جنید کراچی عبداللہ شاہ غاذی مزار کے قریب قائم فٹ پاتھ اسکول کا دورہ کیا اور بچوں میں پینسل بکس تقسیم کئے،جنید جمشید کے تینوں بیٹے بچوں میں گھل مل گئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید کے بڑے بیٹے تیمور جنید کا کہنا تھا کہ آج سے ہم نے بابا کے مشن کو شروع کردیا اور بابا کے مشن کے مطابق اب ہم سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، ہم بابا تک تو نہیں پہنچ سکتے مگر ہم ان کے خلا کو پر کرنے کی کوشش کریں گے،اس موقع پر جے ڈی سی کے چئیرمیں ظفر زیدی اور بنوریہ میڈیا کے سلمان ربانی اور جنید جمشید شہید کے کو آرڈینیٹر ارسلان بھی موجود تھے،بنوریہ میڈیا اور جے ڈی سی نے اس موقع پر عہد کیا کہ ہم جنید جمشید کے مشن کو جنید کے بچوں کے ساتھ مل کر بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :