حکومت کیلئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، نگراں حکومت تشکیل دے کر گھر چلی جائے، شیخ رشید

موجود حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 جنوری 2017 12:22

حکومت کیلئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، نگراں حکومت تشکیل دے کر گھر چلی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے اس لئے اس کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، نگراں حکومت قائم کرے، الیکشن کرائے اور گھر چلی جائے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت شروع ہو چکی ہے، 20 کروڑ لوگوں کی خواہش اور ان کا جوش و لولہ ہے کہ چور اپنے انجام کو پہنچیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ پر پورا یقین ہے اور بنچ پر اعتماد ہے کہ یہیں سے سیاسی تابوت نکلیں گے، سپریم کورٹ ہی عوام کی امنگوں اور خواہشات کے احترام کی آخری نشانی اور دلیل رہ گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں جس طرح 20 کروڑ لوگوں کی رسوائی کی گئی ہے ایسی صورت حال میں یہ ملک آگے نہیں چل سکتا، موجود حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے، حکومت کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، الیکشن کرائے اور دال فے عین ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :