آل پاکستان عبدالستار ایدھی ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد 18 جنوری سے ہو گا

بدھ 4 جنوری 2017 14:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) آل پاکستان عبدالستار ایدھی ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد 18 جنوری سے ہو گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ میں پاکستان میں ٹین پن بائولنگ کے فروغ کے آفیشل پروموٹر ورچوئل ایکسز کے سی ای او خواجہ احمد مستقیم نے بتایا کہ 18 تا 21 جنوری 2017ء تک جاری رہنے والا چار روزہ ٹورنامنٹ ارینا کلب میں کھیلا جائے گا۔