برلن کی کرسمس مارکیٹ حملہ،پولیس کی انیس عامری کے ممکنہ ساتھیوں کے ہاں تلاشی

بدھ 4 جنوری 2017 15:14

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) جرمن دارالحکومت برلن کی کرسمس مارکیٹ پر دہشت گردانہ حملے کے دو ہفتے بعد پولیس نے انیس عامری کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برلن کی کرسمس مارکیٹ پر دہشت گردانہ حملے کے دو ہفتے بعد پولیس نے دو ایسے افراد پر اپنی توجہ مرکوز کر لی ہے، جو مبینہ حملہ آور انیس عامری کے ساتھ رابطے میں تھے۔

(جاری ہے)

برلن میں پناہ کے متلاشی افراد کے ایک ہوسٹل میں تیونس کے ایک چھبیس سالہ شخص کے گھر کی تلاشی لی گئی ہے۔ اس پر شبہ ہے کہ اسے عامری کے حملہ کرنے کے منصوبوں کا علم تھا اور ممکنہ طور پر اس نے عامری کی مدد بھی کی۔ برلن ہی میں ایک اور شخص کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی، جو ماضی میں عامری کے ساتھ رہتا رہا تھا۔ انیس دسمبر کو برلن میں ہونے والے اس حملے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :