جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

بدھ 4 جنوری 2017 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں دس روز قیام کریں گے اور اس دوران وہ وہاں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے