فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے سپرنٹنڈنٹ ہمایون خان کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں تقریب

بدھ 4 جنوری 2017 15:26

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے سپرنٹنڈنٹ ہمایون خان کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

الوداعی پارٹی فارسٹ آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی جس میں اظہر علی خان کنزرویٹر لوئر ہزارہ اور کنزرویٹر جاوید ارشد نے ریٹائر ہونے والے سپرنٹنڈنٹ ہمایون خان کی فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں دیانتدارانہ، باصلاحیت ڈیوٹی انجام دینے اور باعزت ریٹائر ہونے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام اہلکار ان کے نقش قدم پر چل کر اپنی سروس انجام دیں۔ تقریب میں ڈی ایف او سردار سلیم، ایس ڈی ایف او سردار محمد ریاست، ڈی ایف او ہری پور سردار فرہاد، سید مجتبیٰ شاہ، ایس ڈی ایف او پٹرول سکواڈ میڈم زوبیا و دیگر تمام افسران شریک ہوئے۔ آخر میں کنزرویٹراظہر علی خان نے ان کو تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :