ایبٹ آباد ،پرائیویٹ ہسپتال میںڈاکٹر و عملہ کی غفلت کے باعث 9 ماہ کا بچہ جاں بحق

بدھ 4 جنوری 2017 15:26

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) ایبٹ آبادکے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر و عملہ کی غفلت کے باعث 9 ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلیات کی یونین کونسل نگری بالاکے گائوں نیریاں کا رہائشی عبدالحمید اپنے 9 ماہ کے بچے عبدالله کو تیز بخار کے باعث لنک روڈ پرموجود پرائیویٹ ہسپتال لیکر آیا، ڈاکٹر نے بچہ کو ہسپتال میں داخل کر لیا اور انتہائی نگہداشت کی یقین دہانی کرائی۔ رات2 بجے کے قریب بچے کی طبیعت بہت خراب ہو گئی اورڈاکٹر کے نہ آنے پر بچہ خالق حقیقی سے جا ملا۔ لواحقین نے متعلقہ حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :