ڈینگی کے پھیلائو سے بچنے کیلئے انسدادی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت

بدھ 4 جنوری 2017 16:49

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے کہا کہ وہ ڈینگی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ سردی کے موسم میں مچھر گھروں میں پناہ لے سکتا ہے لہذاانسدادی طریقہ کار اختیار کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے مختلف مقامات پرانسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا اور ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے عوامی آگہی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ گھروں میں مچھر بھگائو لوشن،میٹ،مچھر دانی کا استعمال کریں اور دروازیں کھلے نہ رکھیں جبکہ دروازوں کی جالیوں کو بھی درست رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے دیہاتوں کی سطح پر بھی وسیع آگاہی مہم چلانے کی تاکید کی اور اینٹی ڈینگی ٹیموں کو تاکید کی کہ ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کے عمل میں تعطل نہیں آنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :