ترکی نے افغانستان میں اپنے نیٹو مشن میں مزید دو سال کی توسیع کر دی

بدھ 4 جنوری 2017 18:22

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) ترکی نے افغانستان میں اپنے نیٹو امن مشن میں مزید دو سال کیلئے توسیع کر دی، ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک پارلیمنٹ نے واضح اکثریت سے ایک تحریک کی منظوری دی ہے جسکے تحت ترکی 6 جنوری سے شروع ہونیوالے نیٹو مشن کے تحت افغانستان میں مزید دو سال تک اپنی فوج موجود رکھے گا، واضح رہے یکم جنوری 2015کو عمل میں لائے جانیوالے ایک قانون کے تحت ترک حکومت کو نیٹو قیادت مشن کی معاؤنت کیلئے فوج افغانستان پہنچنے کی منظوری دی گئی تھی۔ وقار)

متعلقہ عنوان :