افغان سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز اور امریکی ڈرون حملے میں 4کمانڈروں سمیت 71جنگجو ہلاک

بدھ 4 جنوری 2017 19:16

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) افغان سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز اور امریکی ڈرون حملے میں 4کمانڈروں سمیت 71جنگجو ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں 10داعشی جنگجوئوں سمیت 58شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوںمیں سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشز میں 58شدت پسند ہلاک ہوگئے جن میں 10داعش کے جنگجو بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن صوبہ ننگرہار،کپیسا،بلغ،لوگر،پکتیا،پکتیکا،غزنی،بدخشان اور ہلمند میں کیا گیا۔وزارت دفاع کے مطابق 12شدت پسند فریاب کے ضلع گومچ جبکہ 20شدت پسند لوگر کے ضلع چراغ میں مارے گئے ۔ننگرہار کے ضلع دیہ بالا میں 10داعشی جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ ہرات کے ضلع شندید میں داعش کے 2کمانڈر ہلاک ہوگئے ۔ادھر صوبہ ہلمند میں امریکی ڈرون حملے میں 2کمانڈروں سمیت 13جنگجو ہلاک ہوگئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زاک کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع سنگنگ میں کیا گیا جس میں طالبان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا

متعلقہ عنوان :